93

ہالی وڈ، بالی وڈ میں یکساں مقبول بھارتی اداکار عرفان خان چل بسے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اور ہالی وڈ میں یکساں مقبول بھارتی اداکار عرفان خان 53 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ منگل کو ممبئی کے ہسپتال میں کولون وائرس کے شدید حملہ کے باعث آئی سی یو میں داخل ہوئے مگر جانبر نہیں ہو سکے۔ مارچ 2018 میں انہیں نیورو اینڈوکرائن ٹیومر ہوا مگر علاج کے بعد وہ صحت یاب ہوئے اور اپنی فلم انگریزی میڈیم مکمل کی یہ ان کی آخری فلم ثابت ہوئی۔ عرفان خان 1966 میں بھارت کے شہر جے پور میں پیدا ہوئے، ایک کرکٹر کے طور پہ اپنے آپ کو منوانے میں ناکام ہونے کے بعد انہوں نے نئی دہلی کے نیشنل ڈرامہ سکول سے تربیت حاصل کی۔ انہوں نے بافتا ایوارڈ یافتہ فلم دی وارئیر میں کام کیا جس کے بعد انہیں متعدد انگریزی فلموں میں بھی کام کرنے کا موقع ملا۔ ان کی مشہور انگریزی فلموں میں اے مائٹی ہارٹ، سلم ڈاگ ملینئیر، امیزنگ سپائیڈر مین، جراسک ورلڈ ، انفرنو اور لائف آف پائی شامل ہیں۔ لائف آف پائی اور سلم ڈاگ ملینیئر نے آسکر ایوارڈ جیتے تھے۔ انہوں نے ایک بیوہ اور دو بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔

#IrfanKhan# #BollyWood# #LifeOfPi# #JurassicWorld# #SlumDogMillionaire# #IrfanKhanDiesat53#

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں