113

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد کل متوقع ہے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد کل متوقع ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق اپنے دورہ پاکستان کے دوران زلمے خلیل زاد کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کا امکان ہے جس میں افغان امن عمل، افغان امن مذاکرات کے حوالہ سے پیش رفت، باہمی اعتماد سازی کی کوششوں پر بات چیت ہو گی سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی کا کل شام کابل سے اسلام آباد پہنچیں گے ان کے دورہ پاکستان کے دوران ملاقاتوں کا مکمل شیڈول طے کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ طالبان امن معاہدہ پر عمل درآمد میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے زلمے خلیل زاد متحرک ہوئے ہیں۔ ذرائع کا دعوی ہے انہوں نے دوحہ قطر میں ملا برادر سے بھی اہم ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے دورہ پاکستان کے بعد زلمے خلیل زاد بھارت کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ امن معاہدہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کے حوالے سے بات چیت کریں گے کیونکہ کہا جا رہا ہے کہ امن معاہدہ پہ عملدرآمد میں بھارت اور اشرف غنی روڑے اٹکا رہے ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں