70

ریلوے ٹریک پر سوتے 17مزدوروں کو مال گاڑی نے کچل ڈالا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹر ا کے شہر اورنگ آباد میں مال گاڑی کی زد میں آ کر 17 مزدور ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے مزدور بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے واپس آ رہے تھے کہ طویل سفر کے باعث رات کو آرام کی غرض سے خالی ریلوے ٹریک پر سو گئے۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح سوا 5 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب مال گاڑی ٹریک پر سوئے ہوئے مزدوروں کو کچلتی ہوئی گئی اور تمام مزدور ہلاک ہو گئے۔

مال گاڑی کے ڈرائیور نے بریک لگا کر ٹرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن گاڑی مزدوروں کو کچلتے ہوئے آگے نکل گئی۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر ریلوے خود صورت حال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں