59

اطہرشاہ خان المعروف جیدی انتقال کر گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جیدی کے نام سے مشہور پاکستان کے معروف مزاح نگار، اداکار، لکھاری اور شاعر اطہر شاہ خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔رپورٹس کے مطابق اطہر شاہ خان طویل عرصے سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے اور آج(10 مئی) صبح کراچی میں دنیا سے کوچ کرگئے۔جیدی کے نام سے مشہور اطہر شاہ خان ریڈیو پاکستان سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد سے ہی میڈیا انڈسٹری میں ایک ممتاز شخصیت رہے۔انہوں نے سب سے زیادہ ہٹ ہونے والے ڈرامے جیدی کے سنگ سمیت 700 سے زائد پلے لکھے۔اس کے علاوہ انتظار فرمائیے میں اطہر شاہ خان کی عمدہ کارکردگی کو بہت سے لوگ بھلا نہیں سکتے۔ان کے انتقال پر اکثر فینز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جبکہ ان کے کام کو بھی سراہا گیا۔ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ اطہر شاہ خان جیدی کا خوبصورت مزاح، ایک بہترین پاکستانی آرٹسٹ جنہوں نے ہمارے بچپن کو ہنسی سے لبریز کردیا۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ معروف اداکار اور شاعر اطہر شاہ خان عرف جیدی کراچی میں ان کے انتقال کرگئے جس کے ساتھ ہی زبردست مزاح اور ورسٹائل ایکٹنگ کا ایک دور ختم ہوا۔مسعود مرزا نے لکھا کہ یہ بتاتے ہوئے دل بہت اداس ہے کہ لیجنڈ اطہر شاہ خان (جیدی) کے انتقال اب ہم میں نہیں رہے، ابھی ان کے بیٹے اور اپنے پرانے دوست فراز شاہ خان سے بات ہوئی۔صحافی فیضان لاکھانی نے لکھا کہ معروف اداکارہ، ورسٹائل اداکار اور شاعر اطہر شاہ خان کراچی میں انتقال کرگئے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ عقل اور دانش رکھنے والوں کے لیے افسوسناک خبر، اطہر شاہ خان انتقال کرگئے۔بینا سرور نے لکھا کہ اطہر شاہ خان میرے لیے آپ ہمیشہ ایک سویٹ انکل رہیں گے اور میں آپ کو ایسے ہی یاد رکھنا چاہتی ہوں، آپ نے اپنے مزاح سے جو لطف دیا وہ بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں