30

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے مانچسٹر پہنچ گئی

مانچسٹر(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے مانچسٹر پہنچ گئی ہے، ٹیسٹ ٹیم کے وہ کھلاڑی جو ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں ان کو ریلیز کردیا گیا ہے اور اب وہ واپس پاکستان جائینگے، یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز کل سے مانچسٹر میں ہوگا جس میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ انگلش ٹیم کی قیادت آئن مورگن کرینگے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائیگا،ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچ مانچسٹر اور اولڈٹریفورڈ میں کھیلے جائینگے، سیریز کے پہلے دو میچ ڈے اینڈ نائٹ ہونگے جبکہ سیریز کاآخری ٹی ٹوئنٹی میچ دن کی روشنی میں کھیلا جائیگا،سیریز جیتنے بابر اعظم پرعزم ہیں جبکہ آئن مورگن بھی کامیابی کے دعویدار ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں