25

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پری کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل

نیویارک(سپورٹس ڈیسک)امریکا کی صوفیہ کین، بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا اور فرانس کی علیز کارنیٹ یو ایس اوپن ٹینس کے راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئیں، سرینا ولیمز کو ہموطن اسٹفنز کے خلاف کامیابی کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔یو ایس اوپن کے تھرڈ راؤنڈ میں تیونس کی اونس جابیر اور امریکا کی صوفیہ کین کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا جس میں صوفیہ نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر اپنے نام کیا جبکہ دوسراسیٹ بھی صوفیہ نے 3-6 سے جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔

اگلے میچ میں فرانس کی علیز کارنیٹ امریکا کی میڈیسن کیس کو ہرا کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں پہلا سیٹ علیز نے ٹائی بریکر پر جیتا۔ دوسرے سیٹ میں ابھی انہیں تین دو کی برتری حاصل تھی لیکن میڈیسن کیز انجری کے باعث دستبردار ہو گئیں۔ایک اور میچ میں بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا نے پولینڈ کی ایزا اسویتک کو ہرا کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں