14

جوز بٹلر فیملی مصروفیات کے باعث آسڑیلیا کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے

سائوتھمٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر آسڑیلیا کیخلاف جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے، جوز بٹلر فیملی مصروفیات کے باعث بائیوسیکویئر ماحول سے باہر آگئے ہیںیاد رہے کہ جوز بٹلر کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسڑیلیا کو شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، جوز بٹلر نے 77 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، جوز بٹلر آسڑیلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جس کا آغازجمعہ کے روز سے ہوگا کیلئے دستیاب ہونگے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں