13

یورپی سیکٹر میں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بند ہونے سے 28 کروڑ روپے کا نقصان ہوا،غلام سرور

اسلام آباد(سیاسی رپورٹر)وفاقی وزیرِ سول ایوی ایشن غلام سرور خان کہتے ہیں کہ یورپین سیکٹرز میں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بند ہونے سے 28 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔یہ بات وفاقی وزیر سول ایوی ایشن غلام سرور خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہی ہے۔وزیرِ ہوا بازی نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ یورپی سیکٹرز پر 1 اعشاریہ 69 ارب کے بجائے 1 اعشاریہ 41 ارب روپے ریونیو حاصل ہوا۔انہوں نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو یہ نقصان جولائی تا اگست 2020ء ہوا، جبکہ برطانیہ سیکٹر پر 52 کروڑ روپے منافع کمایا گیا ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں