Introduction to the Author

کچھ میرے بارے میں

میرا مکمل نام شہریار احمد خان یوسف زئی ہے۔ یکم دسمبر 1973 کو نامور صحافی، شاعر، ادیب انوار فیروز کے گھر میں آنکھ کھولی۔ گھر میں شروع سے ہی ادبی ماحول تھایہی وجہ ہے کہ میرے گھر میں والد صاحب سمیت پانچ شاعر تھے۔ میں شروع سے ہی نثر نگاری کا شوق رکھتا تھا

، پہلی تحریر تیرہ سال کی عمر میں نوائے وقت شعبہ میگزین کے انچارج علی سفیان آفاقی صاحب کو بھیجی اور میری توقع کے خلاف وہ نوائے وقت جمعہ میگزین کے سینٹر فولڈ میں شائع ہو گئی۔ جس کے بعد حوصلہ افزائی ہوتی رہی اور میں لکھتا رہا۔

گریجویشن کے فوری بعد شعبہ صحافت میں قدم رکھا، آغاز 1993 میں سپورٹس، شوبز رپورٹنگ سے کیا۔ مختلف نیوز ایجنسیوں اور اخبارات کے بعد 2006 میں الیکٹرانک میڈیا میں آ گیا۔ 2008 میں ایکسپریس نیوز ٹی وی سے وابستہ ہوا اور جون 2018 تک بطور سینئر رپورٹر کام کرنے کے بعد جولائی 2018 میں نائنٹی ٹو نیوز ٹی وی میں بطور نمائندہ خصوصی کام شروع کیا اور تاحال اسی گروپ سے وابستہ ہوں۔

اس دوران 2009 میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کا صدر منتخب ہوا۔ پھر سال 2012 اور 2013 میں نیشنل پریس کلب کا سیکرٹری اور 2014 اور 2015 کے میں دو سال کے لیے صدر کے عہدہ پر منتخب ہوا۔ 1998-99 میں روزنامہ کائنات اسلام آبادمیں باقاعدگی سے السلام علیکم کے ٹائٹل سے کالم لکھا کرتا تھا۔ 1999 سے 2004 تک برطانیہ میں مقیم رہا۔ تب سے کسی اخبار میں کالم نہیں لکھا مگر اپنی تسکین کے لیے لکھتا ضرور رہا۔

آخر کار 2015 میں اپنا بلاگ بنایا اور پھر دوستوں کے مشورے پر اپنی ویب سائٹ بنانے کا خیال آیا۔ کالم کے علاوہ میں افسانہ نگاری بھی کرتا ہوں اور کچھ نغمے بھی تخلیق کیے ہیں۔ ویب سائٹ پر موجود کالم، افسانوں اور نغموں پر آپ کی قیمتی رائے کا منتظر رہوں گا۔ شکریہ

shahryarkhan@hotmail.com

shahryar786@gmail.com

0092-300-5572476

اپنا تبصرہ بھیجیں